امریکی صدر کا چین کے ساتھ جزوی تجارت سے انکار، ایشین سٹاک مارکیٹس میں مندی ، خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

92

ہانگ کانگ ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین کے ساتھ جزوی تجارت سے انکار کے بعد ایشین سٹاک مارکیٹس میںمندی رہی، خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ ایران امریکہ کشیدگی کے باعث مشرق وسطیٰ کی صورتحال ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین کے ساتھ جزوی تجارت سے انکار کے بعد ایشین سٹاک مارکیٹس میں مندی رہی، پیر کو ابتدائی تجارتی سرگرمیوں کے دوران ہانگ کانگ سٹاک میں 0.4 فیصد، چائنہ فوسن انٹرنیشنل میں 1.3 فیصد، شنگھائی سٹاک 1 فیصد، سنگاپور اور سیئول 0.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اس کے علاوہ تائپے اور منیلا سٹاکس میں بھی مندی کی صورتحال رہی، تاہم سڈنی، ولنگٹن اور جکارتہ سٹاکس میں معمولی اضافہ دیکھنے میںآیا۔مارکیٹ میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 79 سینٹ بڑھ کر 65.07 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 70 سینٹ اضافے کے ساتھ 58.79 ڈالر فی بیرل طے پائے۔