- Advertisement -
واشنگٹن ۔11جولائی (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 14 جولائی کو روس بارے بڑا فیصلہ سنانے عندیہ دیا ہے ۔ تاس کے مطابق انہوں نے امریکی نشریاتی ادارے این بی سی کو انٹرویو میں کہا کہ انہیں روس نے بہت مایوس کیا ہے اور آئندہ 2 ہفتوں میں اس بارے کچھ اہم پیش رفت کی جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ 14 جولائی پیر کو روس کے حوالے سے بڑا بیان دینے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔
- Advertisement -