امریکی صدر کی ترکی سے داعش کےخلاف کارروائی میں مزید تعاون کی درخواست

118

واشنگٹن ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) امریکی صدر باراک اوباما نے داعش کےخلاف بھرپور کارروائی کے سلسلہ میں ترکی سے مزید تعاون کی درخواست کی ہے۔ جمعرات کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق صدر باراک اوباما نے ترک صدر رجب طیب ایردوان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی جس کے دوران انہوں نے ترک صدر سے کہا کہ امریکا کو داعش کے خطرہ سے بچانے کے لئے ضروری ہے کہ داعش کے خلاف اب تک حاصل ہونے والی تمام کامیابیوں کو پائیدار بنیادوں پر استوار کیا جائے جس کے لئے ترکی کی فورسز کا شام میں قیام ضروری ہے ۔