امریکی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

77

نیویارک ۔ 06 مئی (اے پی پی) امریکی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی کے بعد کاروباری ہفتے کے آخری روز اس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ روس کی اوپیک ملکوں کو پیداوار میں کمی کی یقین دہانی ہے۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے سے قبل نرخ 1.20 ڈالر (2.5 فیصد ) اضافے کے ساتھ 49.58 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 1.09 ڈالر ( 2.4 فیصد) اضافے کے ساتھ 46.41 ڈالر فی بیرل طے پائے۔