- Advertisement -
نیویارک ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) امریکی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ 16 ماہ کی بلند ترین سطح پر رہے جس کی وجہ اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کا معاہدہ ہے۔نیویارک مارکیٹ میں وقفے سے قبل برنٹ نارتھ سی کروڈ کے 49 سینٹ (0.9 فیصد ) بڑھ کر 54.95 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 23 سینٹ ( 0.5 فیصد) بڑھنے کے بعد 52.42 ڈالر فی بیرل طے پائے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32287
- Advertisement -