امریکی مارکیٹ میں قدرتی گیس کے نرخوں میں کمی

104

نیویارک ۔ 20 نومبر (اے پی پی) امریکی مارکیٹ میں قدرتی گیس کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ اس کے ذخائر میں اضافہ اور آئندہ دنوں میں معتدل موسم کے امکانات کے باعث گیس کی طلب میں کمی کی توقعات ہیں۔نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں دسمبر کیلئے قدرتی گیس کے نرخ 6.1 سینٹ (2.2 فیصد )کم ہوکر 2.703 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ رہے۔گزشتہ ہفتے ملک میں گیس کی یومیہ کھپت 73 ملین برٹش تھرمل یونٹ رہی جو رواں ہفتے 77.4 جبکہ آئندہ ہفتے 86.9 ایم بی ٹی یو یومیہ رہنے کا امکان ہے۔