امریکی مارکیٹ میں مکئی اور گندم کے نرخوں میں ایک فیصد اضافہ

118

نیویارک ۔ 16 نومبر (اے پی پی) امریکی مارکیٹ میں مکئی اور گندم کے نرخوں میں ایک فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہے۔ شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں مکئی کے دسمبر کیلئے سودے 4 سینٹ بڑھ کر 3.41 ڈالر فی بشل رہے۔دسمبر کیلئے گندم کے سودے 3.4 سینٹ بڑھنے کے بعد 3.98 ڈالر فی بشل طے پائے۔