26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کی ہاورڈ یونیورسٹی کو غیر ملکی طلبہ...

امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کی ہاورڈ یونیورسٹی کو غیر ملکی طلبہ کے داخلے پر پابندی کی دھمکی

- Advertisement -

واشنگٹن۔17اپریل (اے پی پی):امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے ہارورڈ یونیورسٹی کو دھمکی دی ہے کہ کچھ ویزا ہولڈرز بارے معلومات شیئر کرنے کے ٹرمپ انتظامیہ کے مطالبات پورے نہ کرنے پریونیورسٹی پر غیر ملکی طلبہ کو داخلے دینے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ رائٹرز کے مطابق محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کی سیکرٹریرسٹی نوم نے گزشتہ روز بیان میں ہارورڈ یونیورسٹی کو 2.7 ملین ڈالر سے زیادہ کی 2 ڈی ایچ ایس گرانٹس کو ختم کرنے کا اعلان بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس نے ہارورڈ یونیورسٹی کو ایک خط لکھا جس میں 30 اپریل تک یونیورسٹی کے غیر ملکی سٹوڈنٹ ویزا ہولڈرز کی غیر قانونی اور پرتشدد سرگرمیوں کے ریکارڈ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا اور اگر ہارورڈ یونیورسٹی اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتا کہ وہ اپنی رپورٹنگ کی ضروریات کے مطابق ہے، تو یونیورسٹی غیر ملکی طلبہ کو داخلے دینے کا استحقاق کھو دے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہارورڈ یونیورسٹی میں امریکا مخالف اور فلسطینیوں کی حمایت پر مبنی نظریات کو فروغ ملا ہے ۔

- Advertisement -

ہارورڈ یونیورسٹی کے ایک ترجمان نے کہا کہ یونیورسٹی گرانٹ کی منسوخی اور غیر ملکی طلبہ کے ویزوں کی جانچ پڑتال کے بارے میں محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے خط سے آگاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی ہفتے کے شروع میں اس حوالے سے دیئے گئے اپنے بیان پر قائم ہے کہ یونیورسٹی اپنی آزادی یا اپنے آئینی حقوق سے دستبردار نہیں ہوگی ۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اکتوبر 2023 میں بعد غزہ پر اسرائیل کے تباہ کن فوجی حملے کے خلاف فلسطینی کیمپس کے حامی احتجاج پر یونیورسٹیوں کو وفاقی فنڈنگ ​​میں کٹوتی کی دھمکی دی ہے۔

کچھ یہودی گروپوں سمیت مظاہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت اور غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں پر تنقید کو انتہا پسندی اور سام دشمنی کی حمایت کے ساتھ جوڑ رہی ہے جو غلط ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کچھ غیر ملکی مظاہرین کو ملک بدر کرنے کی بھی کوشش کر رہی ہے اور ملک بھر میں سینکڑوں ویزے منسوخ کر چکی ہے ۔

ہارورڈ یونیورسٹی نے پہلے کہا ہے کہ اس نے علمی آزادیوں اور احتجاج کے حق کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے کیمپس میں سامیت دشمنی اور دیگر تعصبات سے لڑنے کے لیے کام کیا۔ٹرمپ انتظامیہ نے گزشتہ ماہ کے آخر میں کہا تھا کہ وہ ہارورڈ یونیورسٹی کے وفاقی معاہدوں اور گرانٹس میں 9 بلین ڈالر کا جائزہ لے رہی ہے ۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583345

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں