بیجنگ ۔12جولائی (اے پی پی):امریکا کے خصوصی صدارتی مندوب برائے ماحولیات جان کیری 16 سے 19 جولائی تک چین کا دورہ کریں گے۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت ماحولیات نے اپنے بیان میں کہاکہ جان کیری 16 سے 19 جولائی تک چین کا دورہ کریں گے۔
بیان کے مطابق فریقین ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے پر تبادلہ خیال کریں گے۔