امریکی وزیر خارجہ کل سے7 ملکوں کے دورے کاآغازکریں گے

109

واشنگٹن۔12نومبر (اے پی پی):امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو (کل )جمعہ سے7 ملکوں کے دورے کاآغازکریں گے۔امریکی وزیر خارجہ اس دوران فرانس، ترکی،جارجیا،اسرائیل،قطر، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب جائیں گے۔ مائیک پومپیواپنے دورے کے دوران معاشی اور سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کریں گے۔ وہ مشرقی وسطی میں امن و امان اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے صدر ٹرمپ کی کوششوں کا جائزہ لیں گے۔