امریکی وزیر دفاع کی یمن میں جنگ بندی کی اپیل

57

واشنگٹن ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے دارالحکومت واشنگٹن میں تھنک ٹینک کی تقریب سے خطاب کے دوران یمن میں جنگ بندی کی اپیل کی۔روس کی خبررساں ایجنسی سپوتنک انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق جیمز میٹس نے امریکا کے انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں کہا کہ یمن میں جنگ بندی امن کے لئے بہت ضروری ہے ۔ ہمیں یہاں امن کی کوششوں کی جانب بڑھنا ہو گا، اور ہم نہیں کہہ سکتے کہ ہم مستقبل میں کچھ وقت میں ایسا کرنے جا رہے ہیں۔ہمیں اگلے 30 دنوں میں ایسا کرنے کی ضرورت ہے۔