13.3 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 15, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکی وفاقی ججز کا ٹرمپ انتظامیہ کو برطرف سرکاری ملازمین بحال کرنے...

امریکی وفاقی ججز کا ٹرمپ انتظامیہ کو برطرف سرکاری ملازمین بحال کرنے کا حکم

- Advertisement -

واشنگٹن۔14مارچ (اے پی پی):امریکی ریاست کیلیفورنیا اور میری لینڈ کے وفاقی ججز نے ٹرمپ انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ اُن ہزاروں وفاقی ملازمین کو بحال کرے جو ڈاؤن سائزنگ کے نتیجے میں اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔اردو نیوز کے مطابق ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں امریکی ڈسٹرکٹ جج جیمز بریڈر نے کہا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں ملازمین کو اجتماعی طور پر برطرف کرنے والے اداروں میں سے 18 نے وفاقی کارکنوں کی برطرفی سے متعلق ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے۔

امریکی ڈسٹرکٹ جج جیمز بریڈر کے حکم کا اطلاق دیگر ایجنسیوں کے علاوہ، ماحولیاتی تحفظ کی ایجنسی، کنزیومر فنانشل پروٹیکشن بیورو، اور یو ایس ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ پر ہوتا ہے۔جج کے حکم میں شامل دیگر ایجنسیوں میں امریکی محکمہ زراعت، تجارت، تعلیم، توانائی، صحت اور انسانی خدمات، ہوم لینڈ سکیورٹی، ہاؤسنگ اور شہری ترقی، داخلہ، لیبر، ٹرانسپورٹیشن، ٹریژری اور سابق فوجیوں کے امور شامل ہیں۔ انتظامیہ نے مؤقف اپنایا کہ اس نے ہر ایک ملازمین کو کارکردگی یا دیگر انفرادی وجوہات کی بنا پر برطرف کیا ہے۔ جج نے کہا کہ یہ سچ نہیں ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے فیصلے میں لکھا کہ کچھ دنوں میں برطرف کئے گئے ملازمین کی تعداد کسی بھی دلیل کی تردید کرتی ہے کہ یہ برطرفی ملازمین کی انفرادی غیر تسلّی بخش کارکردگی یا طرزِ عمل کی وجہ سے ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ امریکا میں 19 اداروں میں ڈاؤن سائزنگ کی وجہ سے ہزاروں وفاقی ملازمین اپنی ملازمتیں کھو چکے ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572380

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں