برمنگھم۔20جون (اے پی پی): امریکا کی نامور ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک وینس ولیمز ڈبلیو ٹی اے برمنگھم کلاسک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں۔ 43 سالہ وینس ولیمز نے ویمنز سنگلز کے ابتدائی رائونڈ میں اطالوی حریف کھلاڑی کیملا جیورجی کو شکست دی۔ ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں جاری ہے ۔ ٹورنامنٹ کے ویمن سنگلز مقابلوں کے ابتدائی میچ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی سابق عالمی نمبر ایک 43 سالہ امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے سخت مقابلے کے بعد اٹلی کی حریف کھلاڑی کیملا جیورجی کو 6-7(5-7)، 6-4 اور 6-7(6-8) سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے رائونڈ تک رسائی حاصل کی۔وینس ولیمز نے تقریباً دو سال میں دوسری بار سنگلز میچ جیتا۔پانچ بار کی ومبلڈن اوپن چیمپئن نے تین گھنٹے اور 16 منٹ کے اعصاب شکن مقابلے کے بعد فتح حاصل کی۔ \932
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=370263