امریکی ٹینس سٹار کوکو گف نے شاندار کارکردگی کی بدولت پہلی بار یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

102
شاندار کارکردگی

نیویارک۔10ستمبر (اے پی پی):امریکی ٹینس سٹار کوکو گف نے شاندار کارکردگی کی بدولت پہلی بار یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیت لیا ، فائنل میں انہوں نے بیلاروس آریانا سابالینکا کو شکست دی ، رواں سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن کے دلچسپ مقابلے نیویارک میں جاری ہیں

ویمنز سنگلز کے فیصلہ کن معرکے میں 19 سالہ امریکہ کی کوکو گف نے عالمی نمبر 2 بیلاروس کی آریانا سابالینکا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-2 ، 3-6 اور 2-6 سے شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ سلام ٹائٹل اپنے نام کر لیا ، پہلا سیٹ ہارنے کے بعد کوکو گف نے شاندار کم بیک کیا

سبالینکا کا آغاز شاندار تھا مگر وہ اس رفتار کو برقرار رکھنے میں ناکام رہیں ، جیت کے بعد بات کرتے ہوئے کوکو گف نے کہا فرنچ اوپن کے فائنل میں شکست سے بہت مایوسی ہوئی تھی مگر اب یہ لمحات میرے تصور سے بھی زیادہ حسین ہیں۔