ایسٹبورن۔30جون (اے پی پی):امریکی نژاد آسٹریلوی ٹینس کھلاڑی مایا جوائنٹ اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ایسٹبورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 19 سالہ ٹینس کھلاڑی نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں فلپائن کی حریف کھلاڑی کھلاڑی الیگزینڈرا آیلا کو شکست دے کر کیریئر کا دوسرا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ڈبلیو ٹی اے ایسٹبورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو عمدہ میچز دیکھنے کو موقع مل رہا ہے۔
انگلینڈ میں ایسٹبورن کے ڈیون شائر پارک ایل ٹی سی میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں امریکی نژاد آسٹریلوی ٹینس کھلاڑی مایا جوائنٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلپائن کی حریف ٹینس کھلاڑی الیگزینڈرا آیلا کو 4-6، 6-1 اور 6-7(10-12)سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ یہ 19 سالہ امریکی ٹینس کھلاڑی کے کیریئرکا دوسرا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل ہے جو انہوں نے جیتا ہے۔