امریکی ڈالر، سعودی ریال، اماراتی درہم، یورو کی قدروں میں اضافہ، برطانوی پاﺅنڈ کی قدر میں کمی

113

کراچی ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت سعودی ریال، اماراتی درہم اور یورو کی قدروں میں تیزی کا رجحان رہا تاہم برطانوی پاﺅنڈ کی قدر میں مندی ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کو امریکی ڈالر، سعودی ریال، اماراتی درہم اور یورو کی قدروں میں بالترتیب 25 پیسے، 3 پیسے، 6 پیسے اور 12 پیسے کا اضافہ ہوگیا تاہم برطانوی پاﺅنڈ کی قدر میں 21 پیسے کی کمی رونماءہوئی۔