کراچی ۔ 5 مئی (اے پی پی) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں استحکام رہا تاہم یورو اور برطانوی پاﺅنڈ کی قدروں میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کو امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قدروں پر مستحکم رہے تاہم یورو اور برطانوی پاﺅنڈ کی قدروں میں بالترتیب 94 پیسے اور 44 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔ نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 105.65 روپے اور قیمت خرید 103.14 روپے پر برقرار رہا۔