23.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومتجارتی خبریںامریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے...

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں جمعہ کو 10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت278 اشاریہ 38 روپے ہو گئی۔فوریکس ایسوسی ایشن اف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 277 اشاریہ25 روپے اور قیمت خرید 279 اعشاریہ آٹھ روپے ریکارڈ کی گئی۔

پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں یورو کی قدر میں 20 پیسے کا اضافہ ہوا اور یورو کی قیمت 298 اشاریہ80 روپے ریکارڈ کی گئی ۔جاپانی ین کی قیمت میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کہ قدر میں سات پیسے کا اضافہ ہوا۔متحدہ عرب امارات کی کرنسی درہم کی قدر میں تین پیسے اور سعودی ریال کی قدر میں دو پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اماراتی کرنسی کی قیمت 75.79 اور سعودی کرنسی کی قدر 74.22 روپے ہو گئی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=460569

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں