امریکی کرنسی مارکیٹ میں یورو کی شرح تبادلہ میں کمی

641

امریکی کرنسی مارکیٹ میں یورو کی شرح تبادلہ میں کمی
نیویارک ۔ 21 اپریل (اے پی پی) امریکی کرنسی مارکیٹ میں یورو کی شرح تبادلہ میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ یورپین سنٹرل بینک کی جانب سے قرضوں پر سود کی شرح میں اضافہ نہ کرنے کاامکان ہے۔نیویارک میں ڈالر کے مقابلے میں یورو کی شرح تبادلہ پچھلے کاروباری روز کی شرح 1.1359 ڈالر فی یورو سے کم ہوکر 1.1296 ڈالر فی یورو رہی۔