امن و امان سے متعلق قائم سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ، دہشت گردی کے واقعات کے مکمل کنٹرول کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال

169

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق قائم سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو منعقد ہوا جس میں دہشت گردی واقعات کے مکمل کنٹرول کے حوالے سے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا ، سٹیرنگ کمیٹی نے خیبر پختونخواہ بلخصوص سوات میں حالیہ دشت گردی واقعات کا بھی جائزہ لیا ۔

اجلاس میں کمیٹی اراکین ایم این اے خالد مقبول صدیقی،ایم این اے خالد حسین مگسی، ایم این اےمحسن داوڑ، مشیر وزیراعظم انجینئر امیر مقام، انجینئر شوکت اللہ خان، سابق سینیٹرمحمد صالح شاہ شریک ہیں۔دعوت کے باوجود کمیٹی ممبران پی ٹی آئی کے علی محمد خان اور بیرسٹر محمد علی سیف نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔