39.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومعلاقائی خبریںامن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے ہم سب کو مل...

امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا،صدر ہیومن رائٹس اینڈ سوشل جسٹس

- Advertisement -

سیالکوٹ۔ 25 اپریل (اے پی پی):صدر ہیومن رائٹس اینڈ سوشل جسٹس محمد زاہد قریشی نے کہا ہے کہ انتظامی اداروں،سکیورٹی فورسز کی کوششوں اور قربانیوں کی بدولت ملک میں امن قائم ہے جسے برقرار رکھنے کے لیے ہم سب کو مل کر عملی طور پر کام کرنا ہوگا ۔انہوں نے قومی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں عدم برداشت کے رویے کو روکنے کے لیے معاشرے کا ہر طبقہ اپنا کردار ادا کرے ، پر امن معاشرے کے قیام کے لیے شہدا کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم شہدا کی قربانیوں اور غازیوں کی بہادری کی وجہ سے پر امن زندگی گزار رہے ہیں لہذا ہر محب وطن پاکستانی اپنا قومی فریضہ ادا کرتے ہوئے معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کرے اور انتہا پسندانہ رویوں کی حوصلہ شکنی کرے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587716

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں