امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی سطح پر تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں ،برگیڈیئر سجاد

29
قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کا اجلاس

بھکر۔ 03 جولائی (اے پی پی):عشرہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی سطح پر تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں اور شرپسند عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی اپنائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار بریگیڈیئر سجاد نے ڈی سی آفس میں محرم الحرام کے انتظامات کے جائزہ کے لیے منعقدہ خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد اشرف، ڈی پی او شہزاد رفیق اعوان،کرنل ندیم حسن، اے ڈی سی جی ارشد وٹو اور رینجرز کے افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے بریگیڈیئر سجاد کو ضلع میں محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس عزا کے انتظامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جبکہ ڈی پی او شہزاد رفیق اعوان نے امن و امان کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے مفصل آگاہ کیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ جلوسوں اور مجالس کیلئے تھری لیئر سکیورٹی سسٹم نافذ کیا گیا ہےجلوسوں کی گذرگاہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے مکمل طور پر فعال ہیں اور عزاداروں کو مکمل تلاشی کے بعد جلوس میں شرکت کی اجازت دی جا رہی ہے۔بریگیڈیئر سجاد نے ہدایت کی کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران ہر جلوس و مجلس کی نگرانی کے لئے مؤثر اقدامات کیے جائیں شرکاءکی جامع تلاشی کو یقینی بنایا جائے اور جلوسوں کے راستوں پر عمدہ انتظامات کیے جائیں۔