امید ہے آنے والا سال گزرنے والے سال سے بہتر ہوگا، اعصام الحق

85

اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):پاکستان کے ٹینس سٹار اعصام الحق نے نے کہا ہے کہ امید ہے آنے والا سال گزرنے والے سال سے بہتر ہوگا‘ مارچ میں جاپان کے خلاف ڈیوس کپ کا انتظار ہے‘ آئندہ سال بھی ملک کا نام روشن کروں گا۔ بدھ کے روز نجی ٹی وی سے انٹرویو کے دوران اعصام الحق نے کہا کہ آنے والے سال میں کوشش ہو گی کہ وہ ملک کا نام روشن کروں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ نئے سال میں انسانیت و امن کا پیغام دنیا بھر میں پھیلے گا‘ دوستی بڑھے گی اور لوگ ایک دوسرے کی قدر کرنا سیکھیں گے۔ ٹینس سٹار نے کہا کہ مارچ میں جاپان کے خلاف ہونے والے ڈیوس کپ ٹائی کا انتظار ہے، اس سے پاکستان ٹینس کو بہت فائدہ ہو گا۔ اعصام الحق اس سال کے آخر میں انجری کے باعث ملکی ٹورنامنٹس میں ایکشن میں دکھائی نہ دے سکے، اب اعصام الحق فٹ ہو گئے ہیں اور فروری میں آسٹریلین اوپن کے لئے بھرپور تیاری کر رہے ہیں۔