امید ہے کہ صدارتی انتخابات جیت جائیں گے، جیت کا فیصلہ عوام کریں گے، میرا یا ٹرمپ کا کام نہیں کہ ہم جیت کا اعلان کریں،جوبائیڈن

179
جو بائیڈن

واشنگٹن۔4نومبر (اے پی پی):ڈیموکریٹک امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امید ہے کہ صدارتی انتخابات جیت جائیں گے، پر اعتماد رہیں کامیابی ہماری ہو گی، جیت کا فیصلہ عوام کریں گے، میرا یا ٹرمپ کا کام نہیں کہ ہم جیت کا اعلان کریں۔ بدھ کو امریکی شہر ویملٹن میں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ ڈیموکریٹک ٹیم نے بہت اچھا کام کیا، آپ کا تحمل قابل تعریف ہے ہم جانتے ہیں کہ یہ طویل ہو سکتا ہے، مجھے یقین ہے کہ ہم جیت کی طرف گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو تحمل رکھنا ہو گا جب تک ہر بیلٹ اور ہر ووٹ کی گنتی نہیں ہو جاتی، ہم جہاں ہیں وہاں اچھا محسوس کر رہے ہیں۔ جوبائیڈن نے کہا کہ ہم ایری زونا کے متعلق پر اعتماد ہیں، مینی سوٹا میں بھی جیت رہے ہیں، جارجیا میں بھی ہم ابھی کھیل میں ہیں، یہ میرا یا ٹرمپ کا اختیار نہیں کہ ہم جیت کا اعلان کریں، یہ امریکی عوام کا فیصلہ ہو گا، میرے حامیو یقین رکھو ہم ہی جیتیں گے۔