واشنگٹن۔30اکتوبر (اے پی پی):امریکی صدر جو بائیڈن نے روس کی جانب سے یوکرین کی بندرگاہوں سے اناج کی برآمدگی کا معاہدہ معطل کرنے پربرہمی کا اظہار کیا ہے۔عرب نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس کے اس اقدام کا کوئی جواز نہیں ‘اقوام متحدہ کی ثالثی میں یہ معاہدہ طے پایا تھا اور اسے برقرار رہنا چاہیے۔انہوں نے روس کے اس اقدام کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بھوک کا سامنا کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں درآمد ہونے والی گندم کا 30 فیصد روس اور یوکرین پیدا کرتا ہے روس نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینتونیو گوتریس کو خط میں آگاہ کیا ہے کہ وہ غیر معینہ معدت کے لیے معاہدہ معطل کر رہا ہے کیونکہ وہ تجارتی جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنانے سے قاصر ہےروس کی جانب سے معاہدہ معطل کرنے کے بعد بحیرہ اسود میں یوکرینی بندرگاہوں سے اناج کی برآمد بھی معطل ہو جائے گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=335013