انتخابی حلقے میں شامل تمام علاقوں کی بنیادی مسائل کا حل اور شاہراہوں کی تعمیر اولین ترجیح ہے ،حاجی نور محمد خان دمڑ

182
انتخابی حلقے میں شامل تمام علاقوں کی بنیادی مسائل کا حل اور شاہراہوں کی تعمیر اولین ترجیح ہے ،حاجی نور محمد خان دمڑ

کوئٹہ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی):مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ انتخابی حلقے میں شامل تمام علاقوں کی بنیادی مسائل حل کرنا ترجیح ہے، خصوصاً قومی شاہراہوں ہرنائی کوئٹہ، ہرنائی پنجاب اور ہرنائی سنجاوی کے درمیان ہرنائی سبی ریلوے ٹریک کی تعمیر و مرمت اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ انتخاب کے مختلف وفود سے چیت کرتے ہوئے کیا ۔ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ عوام کے بنیادی مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے ،جن بنیادی مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے انہیں حل کرنے کی کوشش کروں گا ۔انہوں نے کہاکہ حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع ( ہرنائی و زیارت)کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور ان کا شمار ماڈل اضلاع میں کرکے ہی چین سے بیٹھوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حلقہ انتخاب کے عوام نے جس اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مجھے دوسری بار بھاری اکثریت سے منتخب کیا ہے ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچا ئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حلقہ انتخاب میں ترقیاتی منصوبوں کے منظوری کے علاوہ حلقے کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی بھی میرامشن ہے ۔اس موقع پر وفود نے صوبائی وزیر کے سامنے اپنے مسائل پیش کئے جن پر انہوں نے عمل درآمد کےلیے متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کردی۔