33.2 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومعلاقائی خبریںانتظامیہ موجودہ ملکی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ ہے،ڈپٹی کمشنرملتان

انتظامیہ موجودہ ملکی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ ہے،ڈپٹی کمشنرملتان

- Advertisement -

ملتان ۔ 09 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرملتان محمد علی بخاری نے کہا کہ موجودہ جنگی صورتحال سے نمٹنے کیلئےضلعی انتظامیہ اور پولیس نے موثر ایمرجنسی پلان تشکیل دے دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سی پی او صادق علی ڈوگر کی صدارت میں منعقدہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

- Advertisement -

اجلاس میں تمام ہسپتالوں میں ریڈ الرٹ اور علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات میسر رکھنے کی ہدایت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر خوراک اور دیگر ایمرجنسی سامان کی دستیابی سمیت مشینری اور افرادی قوت کی فوری دستیابی کا بھی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی مانند اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہمارا عزم بزدلانہ کارروائیوں سے کمزور نہیں کیا جاسکتا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595003

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں