انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتا ، مرتضیٰ جاوید عباسی

128
Murtaza Javed Abbasi
Murtaza Javed Abbasi

ایبٹ آباد۔ 14 اکتوبر (اے پی پی):سابق وفاقی وزیر و صوبائی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتا ہوں،ہر ممکن کوشش کروں گا کہ اپنے حلقہ کے لوگوں کی محرومیوں کا ازالہ کر کے ترقی کا سفر جاری رکھوں،ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی ہے۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ایبٹ آباد میں پبلک ڈے کے موقع پر اپنے حلقے کی عوام سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں نے اُنہیں درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر مرتضیٰ عباسی نے ان کے حل کی یقین دہانی کروائی۔

سابق وفاقی وزیر مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ ایبٹ آباد بلخصوص این اے سولہ کی عوام نے مجھے ہمیشہ عزت دی ہے اور انشاء اللہ ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا۔