اوکاڑہ۔ 03 مئی (اے پی پی):انجمن تاجران اوکاڑہ کے عہدیداران عبد الوحید بھلر،چوہدری محمد فیصل، رانا ماجد علی نوشاہی، چوہدری زین الحسن، اکبر علی خاں،ملک لیاقت،شیخ شعیب شہزادہ کی زیر قیادت پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقادکیا گیا۔ ریلی میں تاجروں و شہریوں، علمائے کرام اوروکلا سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،
ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم ،پاک فوج کے حق میں پلے کارڈ زاور بینرز اٹھا رکھے تھے،مقررین نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے،
پاکستانی فوج دنیا کی بہادر ترین فوج ہے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے جبکہ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، ہر پلیٹ فارم سے دشمنوں کو بھرپور جواب دیا جائے گا، ریلی کے اختتام پر بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592035