انجینئر امیر مقام سے سنگوٹہ سوات میں مختلف عوامی وفود اور مقامی رہنماؤں کی ملاقات

126

سوات۔ 14 دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران و صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام سے سنگوٹہ سوات میں مسلم لیگ (ن) ہاؤس میں مختلف عوامی وفود اور مقامی رہنماؤں نے ملاقات کی۔ عوامی وفود نے وفاقی وزیر کو اپنے مسائل اور مشکلات سے تفصیل سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے وفود کے مسائل کو غور سے سنا اور فوری اقدامات کےلیے

متعلقہ حکام کو واضح ہدایات جاری کیں۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ترجیح ہے اور عوامی خدمت کے مشن کو ہر حال میں جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ مسائل کے حل کےلیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا اور حکومتی وسائل کو عوام کی سہولت کےلیے بروئے کار لایا جائے گا۔