انجینئر امیر مقام کی زیرِ صدارت پسیکو ہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ سطح کا اجلاس

103
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست عوام کی فلاح و بہبود اور پاکستان کی ترقی کے گرد گھومتی ہے ، انجینئر امیر مقام
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست عوام کی فلاح و بہبود اور پاکستان کی ترقی کے گرد گھومتی ہے ، انجینئر امیر مقام

اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):وزیراعظم کےِمشیر برائے سیاسی و عوامی امور انجینئر امیر مقام کی زیرِ صدارت پسیکو ہیڈ کوارٹر میں ہفتہ کو اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں انجنیئر امیر مقام نے فوری طور پر پیسکو میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا۔

وزیراعظم کے مشیر نے پیسکو کو ہدایت کی کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے ہر قسم کی تعطیلات کو منسوخ کردیا،حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم کے مشیر نے بجلی کی ترسیل کی کوششوں میں کام کرنے والے ملازمین کی تعریف کی، متعلقہ حکام کو ان ملازمین کو نقد انعامات سے نوازنے کی ہدایت کی۔