22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںانجینئر قمر الاسلام راجہ کا راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کنٹرول روم...

انجینئر قمر الاسلام راجہ کا راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کنٹرول روم کا دورہ

- Advertisement -

راولپنڈی۔18جون (اے پی پی):چیئرمین ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی راولپنڈی اور رکن قومی اسمبلی انجینئر قمر الاسلام راجہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کنٹرول روم کا دورہ کیا ، چیئرمین آر ڈبلیو ایم سی ثاقب رفیق نے انہیں عیدالاضحٰی صفائی آپریشن پر بریفنگ دی ، قمر الاسلام راجہ نے کمشنر، ڈپٹی کمشنر، چیئرمین آر ڈبلیو ایم سی کے ہمراہ سکستھ روڈ اور وارث خان ٹرانسفر سٹیشنز پر جاری کام کا معائنہ کیا ، انہوں نے شہر سے آلائشوں کی صفائی کے لئے کئے گئے اقدامات پر آر ڈبلیو ایم سی، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی کاوشوں کو سراہا ، قمر الاسلام راجہ آر ڈبلیو ایم سی کی ورکشاپ بھی گئے اور وہاں آپریشن میں شریک ورکرز کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھایا ، اس موقع پر انہوں نے کہا

کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن عید الاضحیٰ کے موقع پر صفائی ستھرائی کو ہر صورت یقینی بنانا ہے ، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کو زیرو ویسٹ بنانے کے لیے بہترین انتظامات بہترین کیے گئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ شہریوں کا تعاون اس آپریشن کی کامیاب تکمیل کے لئے بہت ضروری ہے لہٰذا شہری آلائشوں کو ٹھکانے لگانے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں، کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک کا کہنا تھا کہ صفائی آپریشن کی مانیٹرنگ میں خود کر رہا ہوں، کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ، انہوں نے کہا کہ شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جا رہا ہے، ٹرانسفر سٹیشنز سے آلائشوں کی منتقلی کا عمل تیزی سے جاری ہے ،ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے اس موقع پر کہا

- Advertisement -

کہ ضلع راولپنڈی میں صفائی آپریشن بلا تعطل جاری ہے، تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز صفائی آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں ، چیئرمین آر ڈبلیو ایم سی ثاقب رفیق نے چیئرمین ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اب تک 3995 ٹن آلائشیں تلف اور 569 شکایات کا فوری طور پر ازالہ کر دیا گیا ہے ، عیدالاضحیٰ کے پہلے دن شہر اور تحصیلوں سے 3290 ٹن آلائشیں ٹھکانے لگا دی گئی ہیں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=477342

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں