22.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںانسدادِ پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کے تحفظ کے لیے تمام...

انسدادِ پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں،کمشنر

- Advertisement -

پشاور۔ 31 جنوری (اے پی پی):کمشنر مردان ڈویژن نثار احمد نے کہاہےکہ 3فروری سے شروع ہونے والی 5روزہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران مردان اور صوابی کے اضلاع میں پولیو ٹیموں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے کمشنر آفس کے کانفرنس روم میں ڈویژنل پولیو ٹاسک فورس کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر صوابی نصر اللہ خان، ڈی پی او مردان ظہور بابر آفریدی، ڈی پی او صوابی محمد اظہر خان، اے ڈی سی سعیداللہ جان، ڈی ایچ او مردان ڈاکٹر جاوید اقبال اور ڈی ایچ او صوابی محمد اظہر خان کے علاؤہ محکمہ تعلیم کے ضلعی افسران، ڈبلیو ایچ او کے این سٹاپ افسراور محکمہ صحت کے دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ کمشنر مردان ڈویژن کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس مہم کے دوران مردان میں 5سال سے کم عمر کے چار لاکھ 43 ہزارسےزائد اور ضلع صوابی میں دو لاکھ 92 ہزارسے زائد بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔ کمشنر مردان ڈویژن نثار احمد نے پولیو ٹیموں کی تربیت کے نظام کی بہتر مانیٹرنگ اور صوابی میں کمیونیکیشن سے متعلق عملے کی تعیناتی کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

- Advertisement -

کمشنر مردان نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ایک قومی کاز ہے جس کی تکمیل کی راہ میں کوئی روکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں پولیو ٹیموں کے تحفظ کے لیے حکمت عملی بھی زیر غور آئی۔ کمشنر مردان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پولیو ٹیموں کے تحفظ کے لیے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=554440

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں