23.8 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںانسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن کل منایا جا ئے گا

انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن کل منایا جا ئے گا

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 30 مئی (اے پی پی):انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن(ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے)کل 31 مئی بروزجمعہ کومنایا جا ئے گا۔مقامی میڈیکل یونیورسٹی کے ممتاز ماہر طب،چیسٹ سپیشلسٹ وپلمونولوجسٹ ڈاکٹر محمد اکمل نے اے پی پی کو بتایا کہ تمباکو مصنوعات کی تیاری میں تمباکو کی صنعت 600بلین درختوں اور 22000بلین ٹن پانی سگریٹ بنانے میں استعمال کرتی اور84000ملین ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج ہوا میں ہوتا ہے جو عالمی درجہ حرارت میں اضافے کا باعث ہے نیزیہ انسانی صحت کیلئے بھی انتہائی خطرناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال18 سال سے کم عمر تقریباً1200سے1500بچے تمباکو نوشی کا آغاز کرتے ہوئے اپنے اندر زہر انڈیلتے ہیں لہٰذااگر یہ رجحان اسی طرح بڑھتا رہا تو ملک میں دل اور پھیپھڑوں کی بیماریوں کی شرح میں بھی خطرناک حد تک اضافہ ہوجائے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ تمباکو نوشی کرنے والا اپنی اوسط عمر سے 15سال پہلے موت کے منہ میں چلا جاتا ہے کیونکہ ایک سگر یٹ ا نسان کی عمر8 منٹ تک کم کردیتی ہے جس کی وجہ اس میں 4000 سے زائد نقصان دہ اجزاکی موجودگی ہے اور اس کے ساتھ تمباکو نوشی سے سالانہ لاکھوں افراد دل اور پھیپھڑوں کے سرطان جیسی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہوکر زندگی کی بازی ہار بیٹھتے ہیں۔

انہوں نے اپیل کی کہ پاکستان کو ٹوبیکو فری بنانے کیلئے ضروری ہے کہ سگریٹ پر پابندی عائد کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنیوالے افراد کو سخت سزائیں دی جائیں تاکہ اس کی وجہ سے ہزاروں خاندان اپنے پیاروں سے محروم نہ ہوں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=470477

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں