اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):انسداد منشیات فورس نے رواں سال کے2 ماہ مارچ اور اپریل کے دوران مختلف ذرائع سے منشیات کی سمگلنگ کی 262 کوششیں ناکام بنائیں جن میں 255 کلوگرام منشیات پکڑی جبکہ 28 ملزم گرفتار کئے گئے۔وزارت انسدادمنشیات کی طرف سے قومی اسمبلی کو مہیا کی گئی دستاویز کے مطابق مختلف ہوائی اڈوں ، بندرگاہوں ،کوریئرو پارسل کمپنیوں کے ذریعے منشیات کی سمگلنگ کی 262 کوششوں کو ناکام بنایا گیا۔
ان میں سے 31 کیس منشیات کو سعودی عرب لے جانے اور 44 کیس متحدہ عرب امارات لے جانے کے تھے۔ رواںسال مارچ اور اپریل کے مہینوں میں سعودی عرب کے لئے 9 کیسوں میں 10 گرفتاریاں ہوئیں جبکہ 21 کلوگرام سے زائد منشیات پکڑی گئی ۔ اسی طرح اپریل میں 5 کیسز میں 6 گرفتاریاں ہوئیں اور 8 کلو گرام سے زائد منشیات پکڑی گئی۔ اسی طرح متحدہ عرب امارات کے لئے مارچ میں 17 کیسز میں 21 افراد گرفتار ہوئے جبکہ اپریل میں 6 کیسز میں 7 گرفتاریاں ہوئیں اور کل 255 کلوگرام سے زائد منشیات پکڑی گئی۔