انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا، ڈی سی او شیخوپورہ

Anti-polio campaign
Anti-polio campaign

شیخوپورہ۔ 22 فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے مخلصانہ کاوشیں کرنا ہماری ترجیح ہے، انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے ان خیالات کا اظہار 26 فروری سے ضلع بھر میں شروع ہونے والی پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےکیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عثمان جلیس ، اسسٹنٹ کمشنرز ، سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر پرویز اقبال ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن فیصل جاوید سمیت دیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر پرویز اقبال نے اس موقع پر پولیو مہم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئےبتایا کہ پولیو مہم کے دوران ڈیوٹیاں انجام دینے والے پولیو ورکرز کی ٹریننگ سمیت دیگر انتظامات کو بروقت مکمل کر لیا گیاہے۔