26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںانسداد پولیو مہم کے دوران سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، چیف...

انسداد پولیو مہم کے دوران سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا

- Advertisement -

پشاور۔ 18 اپریل (اے پی پی):چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ نےکہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے انسداد پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ میڈیا اس عوامی مفاد کے کام میں کردار ادا کرے اور لوگوں کی حوصلہ افزائی کرے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران 35 ہزار 500 ا فراد پولیو مہم کی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی اضلاع میں صحت کی سہولیات فعال ہیں، پولیو مہم میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584112

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں