26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںانسداد پولیو مہم کے دوران کوئی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے...

انسداد پولیو مہم کے دوران کوئی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے ،ڈپٹی کمشنر بہاولپور

- Advertisement -

بہاولپور17 اپریل (اے پی پی):پولیو کے خاتمہ کیلئے ضلع بھر میں پانچ روزہ مہم 21 اپریل سے شروع ہوگی۔اس دوران پانچ سال تک کی عمر کے 8 لاکھ 24 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق کی زیر صدارت اجلاس میں بتائی گئی۔

اس موقع پر سی ای او ہیلتھ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ، ڈبلیو ایچ او کے نمائندگان اور متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے جبکہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعہ شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسداد پولیو کی مہم کو کامیابی بے ہمکنار کرنے کے لیے بچوں کو پولیو سے بچائوکی حفاظتی ویکسین پلوائیں اور اس دوران ایک بچہ بھی ویکسین سے محروم نہ رہے۔انہوں نے محکمہ صحت اور متعلقہ محکمہ جات کے افسران کو ہدایت کی کہ فیلڈ میں موجود ٹیموں کی موثر مانیٹرنگ کی جائے اورمتعلقہ اداروں کے افسران بہتر کوآرڈینیشن کے ساتھ کام کریں۔

- Advertisement -

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے بریفنگ میں بتایا کہ پولیو سے بچاؤ کی مہم کے دوران 21 سے 23 اپریل تک پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائیں گی اور کسی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کو کیچ اپ ایکٹیویٹی کے تحت 24 اپریل اور 25 اپریل کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیو سے بچاؤ کی مہم کے لئے 3276 موبائل ٹیمیں، 195 فکسڈ اور 136 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،

انسداد پولیو کی مہم کے دوران 667 ایریا انچارج اور 132 یونین کونسل مانیٹرنگ آفیسرز خدمات انجام دیں گے۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈینگی سے محفوظ رکھنے کے لئے بروئے کار لائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر بتایا گیا کہ یکم جنوری2025ء سے 13 اپریل کے دوران ڈینگی کے 2463 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 7 مقامات سے ڈینگی کا لاروا پایا گیا ہے۔

انسداد ڈینگی کے حوالہ سے 532 ٹیمیں فیلڈ میں فعال ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے لئے متعلقہ محکموں کے افسران فعال انداز میں کام کریں اور اینڈرائد یوزر سرگرمیوں میں مزید بہتری لائی جائے۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران اور فوکل پرسن موجود تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583575

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں