34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںانسپکٹر ہیڈ کوارٹر ٹریفک پولیس سیالکوٹ کی بروقت کارروائی،خود کوپولیس ملازم ظاہر...

انسپکٹر ہیڈ کوارٹر ٹریفک پولیس سیالکوٹ کی بروقت کارروائی،خود کوپولیس ملازم ظاہر کرنے والا نوسرباز گرفتار

- Advertisement -

سیالکوٹ۔ 14 جون (اے پی پی):انسپکٹر ہیڈ کوارٹر ٹریفک پولیس سیالکوٹ خرم شہزاد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ دینے کے لیے رقم ہتھیانے پر نوسربازوں کو گرفتار کر لیاگیا ۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق پولیس خدمت مرکز میں آنے والے شہری محمد سمیر ولد محمد رزاق سکنہ گاؤں حمید پور ڈاک خانہ چونڈہ تحصیل و ضلع سیالکوٹ نے بتلایا کہ وہ برائے سٹوڈنٹ ویزا پر بیرون ملک جا رہا ہے

اس سلسلہ میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے آیا تو اسے دفتر ٹریفک پولیس کے باہر دو نوسر بازوں علی رضا ہارونی ولد شبیر حسین اور مرزا آصف نامی شخص سے ملاقات ہوئی جنہوں نے اسے بتایا کہ ہم پولیس ملازم ہیں لائسنس دفتر میں ہمارے دوست تعینات ہیں ہمیں بھتہ دیے بغیر ڈرائیونگ لائسنس نہیں بنوا سکتے اگر ڈرائیونگ لائسنس بنوانا ہے تو اس کے لیے ہمیں 15 ہزار روپے بھتہ کے طور پر دینے ہوں گے، ورنہ ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ میں فیل کروادیں گے۔

- Advertisement -

جس پر طالب علم شہری محمد سمیر نے خوفزدہ ہو کر انہیں 15000 روپے دے دیے۔جو شہری کی شکایت پر ڈی ایس پی لائسنسنگ برانچ ملک عطاکی ہدایت پر ٹریفک آفیسر انسپکٹر خرم شہزاد نے ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے موقع سے ایک ملزم علی رضا ہارونی کو پکڑ کر قابو کیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی مرزا آصف موقع سے فرار ہو گیا۔ملزمان کے خلاف دھوکہ دہی سے جھوٹ موٹ کا پولیس ملازمین ہونے کا جھانسہ دے کر شہری محمد سمیر سے ڈرا دھمکا کر 15 ہزار روپے رقم بطور بھتہ وصول کرنے پر مقدمہ درج کر لیا۔

اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کا کہنا ہے کہ شریف شہریوں کے ساتھ ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ڈی پی او سیالکوٹ نے پولیس ٹیم میں شامل تمام افسران کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=476311

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں