انوار الحق کاکڑ ایک پڑھے لکھے،قابل اور محنتی انسان ہیں،بلوچستان سے سینیٹر انوار الحق کاکڑ کی بطور وزیر اعظم تعیناتی ایک اچھا فیصلہ ہے، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی

106
Muhammad Sadiq Sanjrani

اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹر انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہےکہ انوار الحق کاکڑ ایک پڑھے لکھے،قابل اور محنتی انسان ہیں،بلوچستان سے سینیٹر انوار الحق کاکڑ کی بطور وزیر اعظم تعیناتی ایک اچھا فیصلہ ہے۔

یہاں جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ انوار الحق کاکڑ کی قائدانہ صلاحیتوں سے انکار نہیں کیا جا سکتا،بطور نگران وزیراعظم اچھے فیصلے کریں گے۔سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے ہمیشہ ایوان بالا میں مثبت کردار ادا کیا ، سب کو ساتھ لیکر چلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،انوار الحق کاکڑ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں گے۔