انٹرنیشنل والی بال ٹیکنکل آفیشلز اینڈ کوچنگ کورس لیول ٹو 19 مئی سے شروع ہوگا
اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیراہتمام انٹرنیشنل والی بال ٹیکنکل آفیشلز اینڈ کوچنگ کورس لیول ٹو 19 مئی سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شاہد کمال نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کورس کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور کورس میں لیول ون کورس مکمل کرنے والے کوچز شرکت کر سکتے ہیں۔