انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں اضافہ

75
Pakistan Cotton Yarns Association
Pakistan Cotton Yarns Association

نیویارک ۔ 6 اپریل (اے پی پی) انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ بہتر امریکی برآمدی ڈیٹا رپورٹ ہے۔ایکسچینج میں روئی کے مئی کے لیے سودے 0.27 سینٹ (0.4 فیصد) اضافے کے ساتھ 77.32 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔مارکیٹ میں روئی کی کل 30764 گانٹھوں کا کاروبار ہوا جو گزشتہ روز کی نسبت 888 زیادہ ہیں۔