انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں کمی

65
Pakistan Cotton Yarns Association
Pakistan Cotton Yarns Association

نیویارک ۔ 13 اپریل (اے پی پی) انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں کمی ہوئی تاہم امریکی محکمہ زراعت کی بہتر ایکسپورٹ ڈیٹا رپورٹ کے باعث نرخوں میں کمی محدود رہی۔ایکسچینج میں روئی کے مئی کے لیے سودے 0.64 سینٹ (0.82 فیصد) کم ہوکر 76.98 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔ایکسچینج میں روئی کی کل 55907 گانٹھوں کا کاروبار ہوا جو گزشتہ روز کی نسبت 5041 گانٹھیں زیادہ ہیں۔