- Advertisement -
ریاض۔30جنوری (اے پی پی):سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے کہا ہے کہ انٹرپول مملکیت میں علاقائی دفتر قائم کرے گا،ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر داخلہ اور انٹرپول کے صدر کی موجودگی میں معاون وزیر داخلہ ڈاکٹر ہشام بن عبدالرحمن الفالح اور انٹرپول کے سیکرٹری جنرل ولادیمیر اورکیزا نے معاہدے پر دستخط کیے۔
اس موقع پر نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداود، معاون وزیر داخلہ ڈاکٹر ہشام بن عبدالرحمن الفالح، محکمہ امن عامہ کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل محمد بن عبدللہ البسامی اوردیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے امور اور انٹرپول کی کوششوں کا جائزہ بھی لیا ۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553604
- Advertisement -