انٹر ریجنل انڈر19- ون ڈے کرکٹ کپ میں (آج) آٹھ میچز کھیلے جائیں گے

82
نوجوان خواتین کرکٹرز کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان

اسلام آباد ۔ 05 مئی (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام ملک میں جاری انٹر ریجنل انڈر19- ون ڈے کرکٹ کپ میں (آج) ہفتہ کو آٹھ میچز کھیلے جائیں گے۔ گروپ اے میںکراچی وائٹس کا مقابلہ اسلام آباد سے ڈائمنڈکرکٹ گراﺅنڈ، اسلام آباد میں ہوگا، لاہور وائٹس اور فیصل آبادکی ٹیموں کے درمیان ٹکراﺅ پنڈی سٹیڈیم میں ہوگا، سیالکوٹ اور ڈیرہ مراد جمالی کی ٹیمیں کے آر ایل سٹیڈیم ، راولپنڈی میں مدمقابل ہونگی، حیدرآباد اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیموں کا آمنا سامنا مرغزار کرکٹ گراﺅنڈ اسلام آباد میں ہوگا، گروپ بی میں کراچی بلیو کا مقابلہ کوئٹہ سے یو بی ایل گراﺅنڈ کراچی میں پشاور اور ملتان کی ٹیموں کے درمیان میچ نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں ہوگا،