انٹر ریجن انڈر 19 ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا چھٹا مرحلا اختتام پذیر

97
نوجوان خواتین کرکٹرز کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے زیر اہتمام انٹرریجن انڈر 19 ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے چھٹے مرحلے کے اختتام پر گروپ اے میں کراچی ریجن وائٹ جبکہ گروپ بی میں کراچی ریجن بلیوکی ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے منگل کو جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایونٹ کے چھٹے مرحلے کے اختتام پر گروپ اے میں کراچی ریجن وائٹ 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، سیالکوٹ ریجن، اسلام آباد ریجن اور بہاولپور ریجن بالترتیب 8 ، 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے ، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔