چنیوٹ۔ 24 اگست (اے پی پی):انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی رہنماؤں امیرمولانا محمد الیاس چنیوٹی،نائب امیرمولا نا شبیر احمد عثمانی،سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،و دیگرنے مشترکہ بیان میں کہا اور فیصلہ یہ کیا گیا ہے کہ انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کی جانب سے ملک بھر سمیت پو ری دنیا میں 7ستمبر کو یو م ختم نبوت کے طور پر منا یا جائے گا اور یکم/ستمبر سے10 ستمبر سے عشرہ ختم نبوت منانے کا فیصلہ کیاگیاہے،ختم نبوت کا تحفظ وحدت امت کی ضمانت ہے
،ملک میں انارکی پھیلانے کی کوشش مت کی جائے،ملک کی سا لمیت زیا دہ عزیز ہے، چناب نگر میں 7ستمبر کو ہونے والی سالا نہ انٹر نیشنل ختم نبوت کا نفرنس امت مسلمہ کیلئے پیش خیمہ اور قادیا نیت کے لئے ہدائت ثابت ہو گی۔ کارکن چناب نگر میں ہو نے والی ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کو یقینی بناتے ہو ئے اس کو کامیاب بنائیں 7ستمبر مسلمانوں کیلئے فتح مسرت کا دن ہے اس دن 1974 کو پاکستان کی نیشنل اسمبلی نے منکرین ختم نبوت قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا۔ جس کی یاد انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ ہر سال چناب نگر میں ایک مرکزی اجتماع کر کے مناتی ہے اور امت مسلمہ کے جذبات کی ترجمانی کر تی ہے
،انہوں نے کہا کہ انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے زیر اہتمام 7ستمبر کو چناب نگر میں ہو نے والی36ویں سالانہ انٹر نیشنل ختم نبوت کا نفرنس میں اندرون و بیرون ممالک سے شیوخ شرکت فرمائیں گے انہوں نے کارکنان اور پاکستان میں مرکزی قیادت سے کہا کہ وہ اس کانفرنس کو کامیاب بنانے کیلئے علماء اور عوام سے رابطے تیز کریں تاکہ کفر گڑھ چناب نگر میں ہو نے والی عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس کا کامیاب بنایا جا سکے۔ان رہنماؤں نے کہا کہ اداروں کے خلاف بیان بازی کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیئں،ختم نبوت کا تحفظ اپنی جانوں سے زیا دہ عزیز ہے ختم نبوت سے عشق والہانہ ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=382232