انڈر 19 ورلڈ کپ کی تیاری، پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آخری ایک روزہ میچ میں (آج)آمنے سامنے ہوں گی

82
آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں (کل) دو وارم اپ میچ کھیلے جائیں گے

میلبورن۔ 30 دسمبر (اے پی پی) آئندہ ماہ شیڈول آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان اور آسٹریلیا کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ (آج) اتوار کو میلبورن میں کھیلا جائے گا، پاکستان کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، گرین شرٹس نے سیریز کے پہلے میچ میں میزبان آسٹریلیا انڈر 19 ٹیم کو شکست دے کر سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کی تھی تاہم دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا، اب دونوں ٹیمیں تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں آج اتوار کو آمنے سامنے ہوں گی۔