انڈونیشیا میں6.2 شدت کا زلزلہ

43
Earthquake
Earthquake

جکارتہ۔ 10جولائی (اے پی پی):انڈونیشیا کے شمالی سلویسی صوبے میں6.2 درجے شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔چینی ذرائع ابلاغ نے انڈونیشیا کی محکمہ موسمیات اور جیو فزکس کے حوالے سے بتایا کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق ہفتے کی صبح 7بجکر43 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ہے ۔ زلزلے کا مرکز میلونگاین شہر سے 112 کلومیٹر دور جنوب مغرب کی جانب ضلع کیپولان تالاوڈ میں سطح زمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھی ۔ زلزلے کے بعد فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔