انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں جی20 تنظیم کا سالانہ سربراہی اجلاس شروع ہو گیا

69

جکارتہ ۔15نومبر (اے پی پی):انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں دنیا کے صنعتی ممالک کی تنظیم جی20 سربراہی اجلاس کا آغاز ہو گیا ہے ،جس میں عالمی اقتصادی بحالی ، عالمی صحت کے نظام اور موسمیاتی تبدیلی بارے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق 2 روزہ سربراہی اجلاس کا موضوع ’’ ریکور ٹوگیدر،ریکور سٹرونگز‘‘ہے ، جس کی میزبانی انڈونیشیا کر رہا ہے ۔

جی 20 سربراہی کا آغاز 1999 میں کیا گیا جو مالی اور اقتصادی امور پر بین الاقوامی تعاون کا مرکزی فورم ہے۔یہ 19 ممالک کے علاوہ یورپی یونین پر مشتمل ہے جس میں ارجنٹائن، آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، چین، فرانس، جرمنی، بھارت، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا، ترکیہ، برطانیہ اور امریکا شامل ہے ۔